سڑک کی تعمیر میں کروڑوں کے گھپلے، جرمن سفیر نے خیبرپختون خوا میں کرپشن اور گڈ گورننس کا بھانڈا پھوڑ دیا

ویب ڈیسک – جرمنی کے پاکستان میں سفیر مارٹن کوبلر نے خیبرپختون خوا میں بڑی کرپشن سے پردہ اٹھا دیا۔ جو سڑک جرمنی کے تعاون سے 40 لاکھ میں تعمیر ہوئی وہی سڑک پختونخواہ حکومت نے 1 کروڑ میں بنائی۔

تفصیلات کے مطابق جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے اپنے ٹویٹر اکاوٗنت سے ایک تصویر ٹویٹ کی جس میں مارٹن کوبلر نے کہا کہ مقامی افراد نے ضلع نوشہرہ کے گاؤں ازاخیل بالا میں ایک کلومیٹر طویل سڑک 12 انچ کی تہہ کے ساتھ صرف 40 لاکھ روپے میں بنائی جس کے لیے مالی معاونت جرمنی کی جانب سے فراہم کی گئی۔ لیکن خیبر پختونخوا حکومت نے ایک کلومیٹر سڑک صرف 6 انچ کی تہہ کے ساتھ ایک کروڑ روپے میں بنائی۔

یاد رہے کہ خیبرپختون خوا میں تحریک انصاف کی حکومت کا یہ لگاتار دوسرا دور ہے۔ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پختونخواہ میں کرپشن ختم کرنے کے بلند و بانگ دعوے کئے تھے جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔