یاسر شاہ نے 82 سال پرانا ریکارڈ پاش پاش کر دیا، تیز ترین 200 وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کر لیا

ویب ڈیسک – پاکستان کے لیگ سپنر یاسر شاہ 82 سال پرانا تیز ترین 200 ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ پاش پاش کر دیا۔  سابق آسٹریلوی لیگ سپنرکلیری گریمٹ کا ریکارڈ توڑ ڈالا اور تیز ترین 200 وکٹیں لینے والے باولر بن گئے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کےچوتھے روز سومرولی کی وکٹ ریکارڈ 200 واں شکار بنی۔

200 ٹیسٹ وکٹیں اڑا کر یاسر شاہ نے آسٹریلوی باولر کا 82 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ کینگرو باوٴلر گریمٹ نے1936 میں 36 میچز کھیل کر 200 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کی تھیں۔ یاسر شاہ نے یہ اعزاز 33 میچوں میں اپنے نام کیا۔

یاسر شاہ ایک دن میں 10 وکٹیں اڑانے کا ریکارڈ بھی بناچکے ہیں٘،انہوں نے 22 اکتوبر 2014 کو دبئی میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور ان کی باوٴلنگ اوسط ایک اننگز میں اکتالیس رنز کے عوض آٹھ وکٹیں ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *