ماہرہ خان کی خوبصورتی کے چرچے دنیا بھر میں، چوتھی خوبصورت ترین خاتون قرار

ویب ڈیسک – پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی خوبصورتی کے چرچے دنیا میں ہونے لگے۔ برطانوی جریدے ایسٹرن آئی کی جاری کردہ پُرکشش خواتین کی فہرست میں ماہرہ کا چوتھا نمبر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق جریدے ایسٹرن آئی  کی جاری کردی نئی فہرست میں ایشیا کی پُر کشش خواتین میں پہلا نمبر بھارتی اداکارہ دپیکا پاڈوکون کا ہے۔ دوسرے اور تیسرے نمبر پر بالترتیب پریانکا چوپڑا اور نِیا شرما براجمان ہیں جبکہ پانچواں نمبر شیوانجی جوشی کا آتا ہے۔

ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر ایشیا کی پُرکشش خواتین میں شامل ہونے پر بے انتہا خوش ہوں، میرے پرستار میری طاقت ہیں لہٰذا ان سب کا شکریہ اداکرنا چاہوں گی۔