پاکستان امریکہ کے لئے مزید کرائے کی بندوق نہیں بنے گا: وزیراعظم عمران خان
یہ خبر لائیک کریں

ویب ڈیسک – وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کی جنگ بہت لڑ چکا، اب وہ کریں گے جو عوام اور ملک کے مفاد میں ہوگا۔ پاکستان امریکہ کے لئے مزید کرائے کی بندوق نہیں بنے گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سپر پاور امریکہ کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکہ کی جنگ کو بہت لڑ چکا مگر اب پاکستان امریکہ کے لئے مزید کرائے کی بندوق نہیں بن سکتے۔

واشنگٹن پوسٹ کوانٹرویومیں کہا کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹوئٹرپرجنگ نہیں کر رہا، امریکی صدرکوتاریخ کے بارے میں درست حقائق سے آگاہ کرنا ضروری ہے، پاکستان بہت سالوں تک اپنے ملک میں امریکا کی جنگ لڑتا رہا ہے، ہم نے امریکا کی جنگ کو پاکستان میں لا کر بہت نقصان اٹھایا ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم کاکہنا تھا کہ  اگرپاکستان 9/11 کے بعد امریکا کی جنگ میں شامل ہوتا تویہ ملک تباہی سے بچ سکتا تھا، امریکا کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامل ہونے کی وجہ سے ہماری معیشت کو 150 ارب ڈالرز کا نقصان پہنچا اورپاکستان نے 80 ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی۔

چین کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے سوال پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین کے ساتھ پاکستان کے دوستانہ مگر دوطرفہ ہیں۔ پاکستان امریکہ کے ساتھ بھی چین کی طرح کے تعلقات چاہتا ہے ۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *