وزیراعظم کی چئیرمین نیب سے ملاقات کی جھوٹی خبر، پیمرا کا 17 ٹی وی چینلز کو نوٹس جاری
یہ خبر لائیک کریں

ویب ڈیسک – گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان عمران خان کی چئیرمین نیب جسٹس ریٹائیرڈ جاوید اقبال سے ملاقات کی جھوٹی خبر تمام بڑے چیلینز کی زینت بنی رہی۔ ملک کے تمام بڑے چینلز نے بلا تصدیق یہ خبر کئی گھنٹے تک مسلسل اپنے چیلنز پر چلائے رکھی۔ جبکہ حقیقت میں ایسی کوئی ملاقات ہوئی ہی نہیں۔

جھوٹی خبر نشر پر پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے  17 ٹی وی چینلز کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے 7 روز میں جواب طلب کر لیا ہے ۔ پیمرا کی جانب سے جن چینلز کو نوٹسز جاری کیے گئے ان میں جیو نیوز، دنیا نیوز، آج نیوز، ایکسپریس نیوز، نیو نیوز، 24 نیوز، بول نیوز، 7 نیوز، میٹرو ون، ہم نیوز، اے آر وائی نیوز، سما، پبلک نیوز، 92 نیوز، جی این این، چینل 5 اور ’’کے 21 نیوز‘‘ شامل ہیں۔

پیمرا نے مذکورہ ٹی وی چینلز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹی خبر نشر کرنا پیمرا قوانین بشمول پروگرام اور ایڈورٹائزنگ ضابطہ اخلاق 2015 کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔اس سلسلہ میں اتھارٹی متعدد بار ٹی وی چینلز کو جھوٹی اور غیر تصدیق شدہ خبر نشر کرنے پر تنبیہ کر چکی ہے۔ یاد رہے کہ نیوز چینلز اس بات کے پابند ہیں کہ کسی بھی خبر کو نشر کرنے سے قبل اس کی تصدیق کرلی جائے۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *