نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف 49 سال بعد ٹیسٹ سریز میں تاریخی فتح
یہ خبر لائیک کریں

ویب ڈیسک – گزشتہ روز ابوظہبی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 123 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ یہ نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف 49 سال بعد ہوم سیریز میں فتح تاریخی فتح تھی۔ اس سے قبل آخری بار نیوزی لینڈ نے پاکستان کو اس کی ہوم سیریزمیں 1969 میں شکست دی تھی۔

کل  میچ کے آخری روز نیوزی لینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 353 رنز بنا کر اننگز ڈکلئیر کی تو قومی ٹیم کو جیت کے لیے 280 رنز کا ہدف ملا۔تام قومی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 156 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ پاکستانی بلے بازوں نے ایک بار پھر مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور صرف 55 رنز پر آدھی ٹیم پویلین واپس لوٹ چکی تھی۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں صرف  بابراعظم نصف سنچری بنانے والے واحد کھلاڑی رہے، وہ 51 رنز بنا سکے۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 4، شاہین آفریدی 2 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔یاد رہے کہ پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ نے 274 اور پاکستان نے 348 رنز بنائے تھے۔

 

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *