سدھو کا سر لاوٴ اور ایک کروڑ انعام پاوٴ، بھارتی انتہا پسند ہندوٴں نے سدھو کے سر کی قیمت مقرر کر دی
یہ خبر لائیک کریں

ویب ڈیسک – سابق بھارتی کرکٹر اور موجودہ سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو پر بھارتی زمین تنگ ہونے لگی، بھارتی انتہاپسند ہندوٴں نے سدھو کو قتل کرنے والے کے لئے ایک کروڑ بھارتی روپوں کے انعام کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ہندو انتہا پسند تنظیم  ہندو یووا واہنی نے و یوگی ادیتیا ناتھ کی توہین کرنے کا الزام لگا کر اعلان کیا ہے کہ جو کوئی بھی نوجوت سنگھ سدھو کو قتل کرے گا وہ تنظیم اس سورما کو ایک کروڑ روپے کی خطیر رقم بطور انعام دے گی۔

راجستھان میں ریلی کے دوران  بھارتی سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے یوگی ادیتیا ناتھ کو چور قرار کہا تھا۔ جس کے رد عمل میں  انتہا پسند تنظیم ہندو یووا واہنی نے سدھو کو دھمکی دی ہے کہ اگر نوجوت سنگھ سدھو آگرہ آئے تو ان کے ٹکڑے کر دیئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ سدھو کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ فوری بھارت چھوڑ کر پاکستان چلے جائیں ورنہ انہیں بھارت میں قتل کر دیا جائے گا۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *