نیوزی لینڈ کیخلاف شکست کا ذمہ دار اکیلاسرفراز نہیں، جو پرفارم نہیں کرے گا گھر جائے گا: انضمام الحق
یہ خبر لائیک کریں

ویب ڈیسک – قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سریز میں شکست کا ذمہ دار اکیلے کپتان سرفراز احمد کو ٹھہرانا درست نہیں۔ شکست کی ذمہ داری پوری ٹیم پر آتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ہماری پوری ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف بہت برا کھیلی، ہماری ٹیم تینوں میچ جیت سکتی تھی مگر ناقص کھیل کی وجہ سے صرف ایک میں کامیابی حاصل کر سکی۔

نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف 49 سال بعد ٹیسٹ سریز میں تاریخی فتح

انضام الحق نے پرفارم نہ کرنے والے قومی کھلاڑیوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اب ٹیم میں صرف وہی کھلاڑی رہے گا جو پرفارم کرے گا۔ پرفارم نہ کرنے والا کھلاڑی گھر جائے گا۔

اپنے بھتیجے امام الحق کا دفاع کرتے ہوئے سابق لیجنڈ بیٹسمین کا کہنا تھا کہ  امام  کو میرے ساتھ جڑا جاتا ہے اس لیے تنقید زیادہ ہوتی ہے، یہ درست ہے کہ اس نے اس سیریز میں زیادہ رنز نہیں کئے لیکن پورے سال میں اس کی کارکردگی بہت عمدہ رہی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں بدترین شکست دے کر  49 سال بعد پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تاریخی فتح حاصل کی تھی۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *