دسمبر کی پہلی بارش سے پورےملک میں سردی کی شدید لہر، مری میں برفباری

ویب ڈیسک – ملک بھر میں دسمبر کا آغاز ہوتے ہی موسم سرما کی پہلی بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے۔  آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی ہے۔

لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور کے مختلف علاقوں میں بھی بادل خوب برسے، تیزہوائیں بھی چلیں جس سے موسم اچانک تبدیل ہوگیا۔ جب کہ پہاڑوں پربرف پڑرہی ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، شہر میں بادلوں کے ڈیرے ہیں، کہیں کہیں رم جھم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

رمری میں موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد مری نے برف کی سفید چادراوڑھ لی۔ نتھیا گلی اور وادی کاغان کے مختلف مقامات پررات سے وقفہ وقفہ سے برفباری جاری ہے۔