ملک میں گیس کا بحران، وزیراعظم کا گیس کمپنیوں کے سربراہان کے خلاف ایکشن کا فیصلہ

ویب ڈیسک -سردیوں کی آمد آتے ہی ملک بھر میں گیس کا بحران سر اٹھانے لگا ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے گیس بحران پر ایم ڈی سوئی سدرن اورسوئی ناردرن کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت ملک میں گیس بحران پر ایک اہم اجلاس ہوا۔ جس میں گیس بحران کا ذمہ دار سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے سربراہان کو ٹھہرایا گیا۔

وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز اور سوئی سدرن گیس کمپنی نے بعض گیس کمپریسر پلانٹس کی خرابی چھپائی اور دسمبر میں گیس کی طلب سے متعلق تخمینہ سازی میں بھی غفلت اور نا اہلی کا مظاہرہ کیا۔

اس اہم اجلاس میں  اسد عمر، وزیر پٹرولیم غلام سرور خان، وزیر توانائی عمر ایوب، وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔