گوگل کا پاکستانی کرکٹر لٹل ماسٹر حنیف محمد کی سالگرہ پر انوکھا خراج تحسین

ویب ڈیسک – : گوگل نے پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر لٹل ماسٹر حنیف محمد کی 84ویں سالگرہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے تخلیقی خاکے ’ڈوڈل‘  کو حنیف محمد کی تصویر سے بدل دیا ہے۔

فرسٹ کلاس کرکٹ میں 499 رنز اورٹیسٹ کرکٹ میں اولین ٹرپل سنچری 337 بنانےکا ریکارڈ بنانے پر ان ہیں لٹل ماسٹر کا خطاب دیا گیا۔ حنیف محمد کے پاس  طویل اننگ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے جو 1957ء اور 1958ء کے دوران ویسٹ انڈیز کے خلاف 970 منٹ طویل تھی۔

حنیف محمد نے اپنے کرکٹ کئیریر میں 55 ٹیسٹ کھیلے جس میں مجموعی طور پر انہوں نے 3915 رنز سکور کیے، ٹیسٹ کیریئر میں 12 سنچریاں سکور کیں۔

لٹل ماسٹر حنیف محمد 21 دسمبر 1934ء کو غیرمنقسم ہندوستان کی ریاست جونا گڑھ میں پیدا ہوئے تھے اور  11 اگست 2016ء کو 81 سال کی عمر میں اس جہانِ فانی سے رخصت ہوئے۔