وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد کی کمپنی کو مہمند ڈیم کا ٹھیکہ مل گیا

ویب ڈیسک – وزیراعظم عمران خان کے مشیر عبدالرزاق داؤد کی کمپنی ڈیسکون نے مہمند ڈیم کا ٹھیکہ سب سے زیادہ بولی دے کر حاصل کر لیا۔ ڈیسکون نے ریکارڈ 309 ارب روپے کی بولی لگا کر حریفوں کو پچھاڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق مہمند ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ حاصل کرنے کے لئےڈیسکون، ایف ڈبلیو او اور پاور چائنا نے بولی میں حصہ لیا۔ تاہم وزیراعظم عمران خان کے مشیر عبدالرزاق داؤد کی کمپنی ڈیسکون نےے ریکارڈ 309 ارب روپے کی بولی لگا کر ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ اپنے نام کر لیا۔

آج سے 15 سال قبل مہمند ڈیم کی تعمیر کی لاگت کا تخمینہ ایک ارب روپے تھا جو اب بڑھ کر 309 ارب روپے ہو چکا ہے۔ چیئرمین واپڈا کے مطابق ٹھیکے دار دس ہفتوں میں متعلقہ مشینری کے ساتھ ڈیم کی سائٹ پر آجائیں گے۔

یاد رہے کہ عبدالرزاق داوٴد نے وزیراعظم کے مشیر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ڈیسکون کمپنی کے معاملات اب ان کے بیٹے تیمور داوٴد دیکھتے ہیں۔