فوج جنگ کی تیاری کرے، چینی صدر نے مسلح افواج کو حکم دے دیا
یہ خبر لائیک کریں

ویب ڈیسک – امریکہ اور بھارت کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث چین کے صدر  شی جن پنگ نے چین کی مسلح افواج کو جنگ اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق چینی فوج کے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ نے حکم دیا ہے کہ مسلح افواج کسی بھی قسم کی ہنگامی صورت حال کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں، کسی بھی وقت جنگ چھڑ سکتی ہے۔

یاد رہے کہ چین اس وقت بھارت کے ساتھ سرحدی تنازع کے علاوہ امریکہ سمیت کئی ممالک کے ساتھ سمندری حدود کے تعینی کے معاملات میں الجھا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی کسی بھی وقت ایک بڑے تنازع کو جنم دے سکتی ہے۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے چند روز قبل تائیوان کو چین کا مستقل حصہ بنانے پر بھی زور دیا تھا۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *