بھارت سفارتی آداب بھول گیا، دہلی میں پاکستانی سفارتکار گرفتار، سادہ کاغذ پر زبردستی دستخط کروا لیئے

ویب ڈیسک – سفارتی آداب کو پس پشت ڈالتے ہوئے بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی سفارتی اہلکار گرفتار کر لیا، پاکستانی ہائی کمیشن کے احتجاج پر بھارتی حکام نے ایک نوٹ پر زبردستی دستخط کروا کے چھوڑ دیا ۔

دنیا نیوز کے مطابق بھارت میں پاکستانی سفارتی اہلکار کوگرفتار کرلیا گیا جس پر پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے شدید احتجاج کیا گیا ، پاکستانی ہائی کمیشن کے احتجاج پر پاکستانی سفارتی اہلکار کو رہا کردیا گیا لیکن اس کو رہا کرنے سے پہلے اس سے ایک کاغذ پر زبر دستی دستخط کروائے گئے ۔

پاکستان نےکہا ہے کہ بھارتی حکام کا اقدام ویانہ کنونشن کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ، پاکستان بھارت کی اس حرکت کا جواب دینے کاحق محفوظ رکھتا ہے ۔