آسٹریلیا نے پاکستان میں کھیلنے سے ایک بار پھر انکار کر دیا
یہ خبر لائیک کریں

ویب ڈیسک – پاکستان میں کرکٹ کے سونے میدان ایک بار پھر آباد نہ ہو پائیں گے۔ آسٹریلیا نے پاکستان میں ون ڈے میچز کھیلنے سے انکار کر دیا۔ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

پی سی بی نے کرکٹ آسٹریلیا سے دو ون ڈے پاکستان میں کھیلنے کی درخواست کی تھی تاہم کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ پانچ میچز کی سیریز شیڈول کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ہی کھیلیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز رواں سال مارچ میں کھیلی جائے گی۔ آسٹریلیا نے انیس سو اٹھانوے سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔ چند روز پہلے کینگروز ٹیم کے ون ڈے کپتان ایرون فنچ اور عثمان خواجہ نے پاکستان آ کر کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *