20 سال سے کام کر رہی ہوں، میری سٹیٹمنٹ چیک کر لیں، میرے کاروبار سے سالانہ 2 ارب ملکی معیشت میں حصہ ڈلتا ہے: علیمہ خان
یہ خبر لائیک کریں

اسلام آباد – وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ  میں گزشتہ 20 سال سے ٹیکسٹائل کا کامیاب کاروبارکرتی ہوں، میرے عالمی سطح پر ٹیکسٹائل کے خریدارہیں، میرے سالانہ ایکسپورٹ آرڈرتقریباً 2 ارب روپے کے ہوتے ہیں، میری ایکسپورٹ یا کاروبار ملکی معیشت میں بھی حصہ ڈالتا ہے۔

آج سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد سپریم کورٹ میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ  میں 20 سال سے کام کر رہی ہوں، میری ویلتھ اسٹیٹمنٹ چیک کر لیں، میری تمام جائیداد ظاہر کی ہوئی ہیں، امریکا میں جائیداد بھی ظاہر کی ہوئی ہے۔ انہوں  نے کہا کہ میری تمام جائیداد اپنی کمائی کی ہے، مجھے والدین کی جانب سے بھی حصہ ملا،  آپ ریکارڈ چیک کر لیں، تمام چیزیں ریکارڈ پر موجود ہیں۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ  دبئی کی جائیداد کے لئے رقوم جائز بینکنگ ذرائع سے بھیجی گئیں، اس کے لیے دبئی میں بینک سے قرضہ بھی لیا گیا، نیوجرسی کی جائیداد 14 کروڑ 5 لاکھ میں خریدی گئی، یہ جائیداد بھی قانون کے مطابق ٹیکس ادا کر کے ظاہر کی گئی، نیوجرسی کی جائیداد کے لئے جائز بینکنگ ذرائع سے پیسے بھیجے اور بینک سے قرض لیا، یہ مشترکہ جائیداد کاروباری مقاصد کے لئے خریدی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ  شوکت خانم خیراتی ہسپتال ہے جو میری مرحوم والدہ کی یاد میں بنا، ہسپتال کو ملنے والے چندے کی آڈٹ نامور عالمی فرم سے کرائی جاتی ہے۔ میری جائیداد اور میرے خیراتی کام کا آپس میں کوئی تعلق نہیں۔مجھ پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ یہ اثاثے شوکت خانم کی خیرات کے پیسے سے خریدے، یہ تمام باتیں سراسر الزام ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *