سانحہ ساہیوال کے ذمہ دار 16 سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف FIR درج

ویب ڈیسک – سانحہ ساہیوال کے حوالے سے ایک بڑی پیش رفت سامنے آئے ہے۔ سانحہ میں ہلاک ہونے والوں کے ورثا کی جانب سے احتجاج کے بعد واقعہ میں ملوث 16 سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں مشکوک پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے چار افراد کے ورثا کی جانب سے سڑکیں بلاک کر کے احتجاج جاری تھا۔ جو کہ واقعہ میں ملوث 16 نامعلوم سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ختم کر دیا گیا۔ ایف آئی آر میں دفعہ 302 اور دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

جن بچوں کے والدین کو آنکھوں کے سامنے گولیوں سے بھون ڈالا گیا کو دیکھ کر ابھی تک صدمے میں ہوں: عمران خان

یاد رہے کہ گزشتہ روز ساہیوال میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے دہشت گردی کے شبہ میں ایک پرائیویٹ گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دومرد اور دو خواتین ہلاک ہوگئیں تھیں ۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک 13 سالہ بچی بھی شامل تھی۔ پولیس کی فائرنگ سے گاڑی میں سوار دیگر 3بچے معجزانہ طور پر محفوظ رہے جن کے بیانات کے بعد سی ٹی ڈی اہلکاروں کے جھوٹ کو پول کھل گیا۔

پاپا نے کہا معاف کر دو ، پیسے لے لو مجھے مت مارو، ساہیوال پولیس فائرنگ مقابلے میں بچ جانے والے بچے کا انکشاف