کرکٹ دیوانوں کیلئے خوشخبری، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن پاکستان آنے پر آمادہ

ابوظہبی – پاکستان بھر میں کرکٹ دیوانوں کے لئے ایک بڑی خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے پاکستان مرحلے میں شرکت کے لئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلیوی کھلاڑی شین واٹسن نے پاکستان آنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیوی آل راونڈر شین واٹسن نے پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے خلاف میچ سمیت دیگر تمام میچوں میں حصہ لینے کی حامی بھر لی، واٹسن نے پاکستانی آمد کا فیصلہ  ٹیم اونر ندیم عمر کی درخواست پرکیا، منیجر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اعظم خان نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔

ٹیم مینجمنٹ  نے انھیں بتایا کہ پاکستان کے حالات اب اچھے ہیں اور انھیں وہاں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوگا، واٹسن نے اہل خانہ سے مشاورت کے بعد ہاں کر دی، اس سے قبل وہ پاکستان نہ جانے کا عندیہ دے چکے تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا تیسرا مرحلہ لاہور اور کراچی میں کھیلا جانا تھا تاہم پاک بھارت کشیدگی کے باعث لاہور کے تمام میچ کراچی منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ غیرملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ آج سے شروع ہو رہا ہے۔ psl