نیوزی لینڈ میں سفید فام دہشت گرد کا مسجد پر حملہ، 40 نمازی شہید، بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم بال بال بچ گئی

کرائسٹ چرچ – نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ایک سفید فام دہشت گرد نے دو مساجد پر حملہ کر کے 40 سے زائد مسلمانوں کو شہید کر دیا۔ حملہ نماز جمعہ کے وقت کیا گیا، حملے کے وقت نمازیوں کی ایک بڑی تعداد مسجد میں موجود تھی۔ دہشت گردی کے حملے میں بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم بال بال بچ گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی 2 مساجد النوراورلینوڈ میں فوجی وردی میں ملبوس 28 سالہ انتہا پسند آسٹریلوی سفید فام برینٹن ٹیرنٹ کی فائرنگ سے 40 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے جب کہ وہاں دورہ پرموجود بنگلادیشی کرکٹ ٹیم بھی اس حملے میں بال بال بچ گئی۔

آسٹریلوی وزیراعظم نے تصدیق کی ہے کہ نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملہ کرنے والے برینٹن ٹیرنٹ آسٹریلوی شہری ہے۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مساجد پر حملہ منصوبہ بندی سے کیا گیا۔

مسلح شخص کی جانب سے فائرنگ نماز جمعہ کے دوران کی گئی۔ مزید چارافراد کو حملے میں ملوث ہونے کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ جدید ہتھیاروں سے لیس حملہ آورنے اپنی ہولناک فائرنگ کی لائیو وڈیو ریکارڈنگ بھی کی۔

نیوزی لینڈ پولیس نے شہریوں کو متاثرہ مسجد سے دور رہنے کی ہدایت کردی ہے، کرائسٹ چرچ کی دیگر مساجد خالی کرالیا گیا ہے جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق شہر کے گرجا گھر اور اسکول بھی بند کردیئے گئے۔

دوسری جانب بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان تمیم اقبال کرکٹ نے کہا کہ ٹیم حملے کے وقت مسجد میں موجود تھی اور اسی دوران ٹیم کے ارکان نے مسجد سے بھاگ کر جان بچائی تاہم ہمارے تمام کرکٹر محفوظ ہیں۔

ادھروزیراعظم نیوزی لینڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج نیوزی لینڈ کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔

نیوزی لینڈ میں اس اندھوناک حملے کے بعد بنگلہ دیش نے اپنا دورہ نیوزی لینڈ منسوخ کر دیا۔اور ٹیم وطن واپس آ رہی ہے۔