سیٹلائٹ مار گرانے کے مودی کا دعویٰ، امریکہ نے بھارتی غبارے سے ہوا نکال دی

ویب ڈیسک – مودی سرکار کی عالمی سطح پر ایک اور سبکی، سٹیلائیٹ مار گرانے کا دعویٰ غلط ثابت ہو گیا امریکی جریدے نے مودی کی خوش فہمی کو دور کرتے ہوئے بھارتی سٹیلائیٹ کو تباہ کرنے کی اصل کہانی بتا دی۔ خلا میں سٹیلائیٹ تباہ ہی نہیں ہو بلکہ تباہی پھیلانے کے لئے جانا والا مزائیل خود ہی خلا میں 30 سیکنڈ بعد پھٹ گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے دی ڈپلومیٹ نے ایک خصوصی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ 27 مارچ کے تجربے سے ایک ماہ قبل بھارت نے سیٹلائٹ تباہ کرنے کی کوشش کی تھی جو ناکامی سے دوچار ہوئی، رپورٹ کے مطابق بھارت نےسیٹلائٹ تباہ کرنے کا پہلا تجربہ 12 فروری کو کیا تھا اس مقصد کے لیے بھارت کے مشرقی ساحل کے قریب جزیرہ عبدالکلام سے میزائل فائر کیا گیا تھا۔ٹھوس ایندھن سے چلنے والا یہ میزائل 30 سیکنڈ بعد از خود تباہ ہو گیا تھا اور سیٹلائٹ تک نہیں پہنچ سکا تھا۔

دی ڈپلومیٹ نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے میزائل لانچ کرنے سے قبل امریکہ کو اطلاع دی تھی کہ بھارت جا تجربہ ناکام رہا ہے۔27 مارچ کو بھارت نے زمین سے 300 کلومیٹر کی بلندی پر سیٹلائٹ تباہ کرنے میں کامیاب تجربے کا اعلان کیا تھا۔سائنسدانوں کے مطابق بھارتی تجربے سے خلا میں جو ملبہ بکھرا ہے وہ دیگر کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔

امریکہ نے بھارت پر تنقید کی ہے لیکن ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہو سکی کہ ناکام تجربے کے بعد کیا ٹرمہ انتظامیہ نے بھارت کو دوسرے تجربے سے روکنے کی کوشش کی تھی۔

یاد رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت نے میزائل ٹیسٹ کے دوران نچلی مدار کے سیٹلائٹ کو تباہ کردیا ہے جس کے بعد وہ عالمی سطح پر اس صلاحیت کا حامل چوتھا ملک بن گیا ہے۔