سابق صدر آصف علی زرداری کے گرد گھیرا تنگ، منہ بولا بھائی اویس مظفر ٹپی دبئی سے گرفتار

ویب ڈیسک – منی لانڈرنگ کے میگا سکینڈل میں سابق صدر اور شریک چئیرمین آصف علی زرداری کے گرد گھیرا تنگ ہونےلگا۔سابق صدر کے منہ بولے بھائی اویس مظفر ٹپی کو دبئی سےگرفتار کر لیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے دست راست اویس مظفر ٹپی کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اویس مظفر ٹپی کو انٹرپول نے دبئی سے گرفتار کیا۔

اویس مظفر ٹپی پرجعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ اور ہزاروں ایکڑ سرکاری زمین کے جعلی کاغذ بناکر بیچنے کا الزام ہے۔