پاکستان شفٹ ہو گئی تو وہاں زیادہ خوش رہوں گی، معروف بھارتی اداکارہ “دیش دروہی ” کا خطاب ملنے پر پھٹ پڑیں

ویب ڈیسک – معروف بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی والدہ سو نی رزدان بھارت میں بڑھتے ہوئے انتہاپسندانہ رویے پر پھٹ پڑیں اور ہندووٴں کی جانب سے دیش دروہی کا خطاب ملنے کے بعد پاکستان شفٹ ہونے کے بارے میں سوچنے لگیں۔

سونی رزدان جو کہ معروف بھارتی ہدایتکار مہیش بھٹ کی اہلیہ اور عالیہ بھٹ کی والدہ ہیں نے ایک انٹویو میں کہا ہے کہ مجھے اکثردیش دروہی کا خطاب ملتا رہتا ہے،اس لیے مجھے پاکستان چلے جانا چاہیئے جہاں میں زیادہ خوش رہوں گی۔ پاکستان کا کھانا بھی بہت بہترین ہوتا ہے جب کہ بھارت میں بھی مجھ پرمتعدد بارتنقید کرنے والے مشورہ دے چکے ہیں کہ مجھے پاکستان چلے جانا چاہیئے۔

یاد رہے کہ بھارت میں نریندر مودی کی حکومت آنے کے بعد وہاں اکلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کے خلاف شدید نفرت بڑھتی جا رہی ہے جس کے بعد بھارت میں مسلمانوں اور ان کے ہمدردوں کے لئے زمین کافی تنگ ہو تی جا رہی ہے۔