آئی ایس پی آر کی دھاک، بھارت پر لرزہ طاری، آئی ایس آئی سے بھی خطرناک قرار دے دیا

ویب ڈیسک – بھارت اور پاکستان کے درمیان گزشتہ ماہ سے جاری کشیدگی میں پاکستانی آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ کا چرچہ دنیا بھر میں ہو رہا ہے۔ آئی ایس پی آر نے جس طرح ملکی اور غیر ملکی میڈیا کے سامنے بھارت کو بروقت اور موثر جواب دیا اس سے دشمن پر لرزہ طاری ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ جسے عام طور پر آئی ایس پی آر کے نام سے جانا جاتا ہے کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی  آئی ایس آئی سے بھی زیادہ خطرناک قرار دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے واویلا مچاتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی “عزم نو” مہم بھارتی کولڈ سٹارڈ ڈاکٹرائن کا توڑ ہے۔ بالاکوٹ واقعہ کے بعد آئی ایس پی آر نے جس طرح پاکستان کے دفاع میں اہم کردار ادا کیا بھارت کے پاس اس کا کوئی توڑ نظر نہ آیا۔

بھارتی دفاعی ماہرین نے تسلیم کیا ہے کہ انفارمیشن کی جنگ میں پاکستان کی پوزیشن انتہائی مضبوط ہے۔ بھارت کو آئی ایس پی آر کے سائبر آپریشن سے خبردار رہنا ہوگا جبکہ بھارتی دفاعی ماہرین نے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کو جنوبی ایشیا کا گیرازیموف قرار دیدیا ہے۔