بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام: نام کی تبدیلی کا معاملہ، کیا حکومت نے گٹنے ٹیک دیئے؟ بڑی خبر آ گئی

ویب ڈیسک ۔ بے نظیر انکم سپورٹ کارڈ کے نام کی تبدیلی کے معاملے کا ڈراپ سین ہو تا نظر آرہا ہے، کئی دنوں کی محاظ آرائی کے بعد حکومت نے فی الحال بے نظیر انکم سپورٹ کے نام کی تبدیلی سے ہاتھ کھینچ لیا اور اس معاملے کو موخر کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نا م تبدیل نہیں کیا جارہاہے بلکہ سماجی بہبود کیلئے کئی نئے پروگرامز لا رہے ہیں ،احساس کے تحت بہت سے نئے پروگرام شروع کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کابینہ کے اجلاس میں آئی پی ایل کی نشریات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔فواد چوہدری کا کہناتھا کہ وفاقی کابینہ نے بیکنگ کورٹ کے نئے ججز کی بھی منظوری دیدی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل حکومتی اراکین کی جانب سے پی پی پی حکومت میں شروع کیئے جانے والے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کی تجویز سامنے آئی تھی جس پر پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا تھا۔