کرکٹر یاسر شاہ اور مراکشی حسینہ کی ٹک ٹاک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

ویب ڈیسک ۔ پاکستان کے لیگ سپنر یاسر شاہ یوں تو اپنی گھومتی ہوئی گیندوں کی وجہ سے خاصے مشہور ہیں لیکن آج کل وہ  سوشل میڈیا پر ایک مراکشی حسینہ کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو کی وجہ سے چھائے ہوئے ہیں۔

آسٹریلیا سے پانچ صفر کی خفت سے سریز ہارنے کے فوری بعد لیگ سپنر یاسر شاہ کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنی جانب کھینچ لیا۔ کرکٹ شائقین نے آسٹریلیا کے خلاف بدترین کارکردگی کے بعد یاسر شاہ کی وائرل ویڈیو کو تنقید کانشانہ بھی بنایا۔

وائرل ویڈیو میں  یاسر شاہ مراکش کی ایک حسینہ کیساتھ پیار بھرے گیت پر لپ سنگ کر تے نظر آرہے ہیں۔

یاد رہے کہ یاسر شاہ پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کا اہم حصہ ہیں اور وہ تیز ترین  ٹیسٹ وکٹوں کی سنچری کرنے کا اعزاز بھی اپنے پاس رکھتے ہیں۔ تاہم ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں یاسر شاہ کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف ان کی حالیہ پرفارمنس بھی نہایت مایوس کن تھی۔

https://www.dailymotion.com/video/x755x2d