ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت، کوچ نے محمد عامر کی قسمت کا فیصلہ انضام الحق کے ہاتھ میں دے دیا

ویب ڈیسک  ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں انگلینڈ میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ پاکستان کے کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضام الحق نے ورلڈ کپ سکواڈ کو تقریباً فائنل کر لیا ہے مگر اب حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔

مگر جو کھلاڑی یقینی طور پر انگلیند میں ورلڈکپ کھیلنے جا رہے ہیں ان میں چیمپئینز ٹراٖفی فائنل کے ہیرو محمد عامر کا نام شامل نہیں ہے۔ محمد عامر جو گذشتہ طویل عرصے مسلسل ناکام نظر آرہے ہیں ان کی ورلڈکپ میں شرکت مشکوک نظر آ رہی ہے۔

پاکستان کرکٹ تیم کے کوچ مکی آرتھر نے محمد عامر کی قسمت کا فیصلہ چیف سلیکٹر انضام الحق کے ہاتھ میں دے دیا ہے۔ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ عالمی کپ کیلئے محمد عامر کی اسکواڈ میں شمولیت کا فیصلہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کے ساتھ مشاورت کے بعد ہوگا۔ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ محمد عامر کی حالیہ مایوس کن فارم ناصرف ہمارے لیے، بلکہ خود محمد عامر کیلئے بھی پریشان کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہ محمد عامر ایک میچ ونر بولر ہے۔ تاہم حالیہ کچھ عرصے سے اس کی فارم اچھی نہیں۔ محمد عامر کی قومی اسکواڈ میں شمولیت کا فیصلہ انضمام الحق کے ساتھ مشاورت کے بعد ہوگا۔
یاد رہے کہ چیمپئینز ٹرافی کے سیمی فائنل اور فائنل میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے محمد عامر گزشتہ ایک سال میں صرف چار وکٹیں ہی حاصل کر پائے ہیں۔ محمد عامر کی خراب فارم نے ان کی ورلڈکپ 2019 میں شمولیت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔