امریکہ ایک بار پھر بھارت پر مہربان،اربوں ڈالر میں آبدوز شکن ہیلی کاپٹر کی ڈیل طے

ویب ڈیسک – بھارتی انتہا پسندی نظر انداز اور جنگی جنون کو ہلہ شیری  دیتے ہوئے امریکہ بہادر نے اپنے لاڈلے بھارت کے ساتھ تباہ کن آبدوز شکن ایم ایچ 60 ہیلی کاپڑوں کی فروخت کی ڈیل طے کر لی۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ اور بھارت کے درمیان ہتھیاروں کے فروخت کی ایک نئی ڈیل ہو گئی ہے۔ جس کے تحت بھارت امریکہ سے  2 اعشاریہ 6 بلین ڈالر مالیت کے ایم ایچ 60 آر ہیلی کاپٹر خریدے گا۔ یہ ہیلی کاپٹرز امریکی کی مشہور کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کا تیارکرے گی۔

یہ ہیلی کاپٹر آبدوزوں کو نشانہ بنانے کے علاوہ سرچ اور ریسکیو آپریشنز میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ بھارت انہیں برطانوی ساختہ سی کنگ ہیلی کاپٹروں کی جگہ استعمال کرے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت امریکہ کا اہم دفاعی شراکت دار ہے، مذکورہ فروخت امریکی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی میں مدد دے گی۔