شبِ معراج آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

ویب ڈیسک – 27 رجب، ملک بھر میں آج شب معراج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔لاکھوں فرزندان اسلام آج شب خصوصی عبادات کا اہتمام کریں گے۔

شب معراج کے موقع پر گھروں پر خصوصی طور چراغاں کیا جائے گا اور مساجد میں محافل میلاد مصطفیٰؐ کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے۔

دنیا بھر کے مسلمان ہر سال اسلام مہینے رجب کی 27 تاریخ کو واقع معراج کی یاد تازہ کرتے ہیں۔ واقع معراج میں نبی کریمؐ جبرائیل امین کے ہمراہ ساتویں آسمان پر اللہ کے حضور پیش ہوئے اور نبی کریم ٴ نے تمام انبیاٴ کی امامت بھی کی۔