مجھے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی گئی: چودھری نثار کا دھماکہ خیز بیان

ویب ڈیسک – سابق وزیرداخلہ اور مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چودھری نثار نے کئی ماہ کی خاموشی کے بعد دھماکہ خیز خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں 2018 کے انتخابات کے بعد پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی گئی تھی۔

چودھری نثار کا کہنا تھا کہ انتخابات کے فوری بعد کچھ دوستوں کے ذریعے مجھے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کی پیش کش ہوئی مگر میں نہیں چاہتا تھا کہ آزاد حیثیت سے الیکشن جیتنے کے بعد کسی کی تنقید کا نشانہ بنوں۔

چودھری نثار نے اپنے دیرینہ دوست اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف حکومت صرف 8 ماہ میں ہی عوام کا اعتماد کھو چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے انتخابات سے عوام کو بہت سہانے خواب دکھائے تھے مگر وہ اپنا کوئی وعدہ پورا کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے اور عوامی حمایت کھو بیٹھے ہیں۔