بی آر ٹی پشاور میں تاخیر، خیبر پختونخوا کے سیکرٹری ٹرانسپورٹ عہدے سے فارغ

ویب ڈیسک – خیبرپختونخواہ حکومت کے گلے میں پڑا بی آر ٹی منصوبہ اب افسران کی نوکریاں نگلنے لگا، وزیراعلیٰ کے پی کے منصوبے میں تاخیر پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو عہدے سے فارغ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ محمود خان نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کامران رحمان کو عہدے سے ہٹا دیا۔

اس حوالے سے جاری اعلامیے میں سیکرٹری کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ڈاکٹر محمد فخر عالم کوسیکرٹری ٹرانسپورٹ کی اضافی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں ہیں۔