ابھی نندن پاکستانی فوج کی قید میں اور بیگم کی فرمائشیں، بھارتی پائلٹ کی بیوی پاکستان سے واپسی پر کیا منگوایا جان کر آپ کی ہنسی نہیں رکے گی

ویب ڈیسک – شوہر حراست میں اور بیوی کی فرمائشیں، جی ہاں 27 فروری کو بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو جب پاکستان نے طیارہ گرانے کے بعد حراست میں لیا تو ان کی اہلیہ نے پاکستان سے واپسی پر ایک خاص چیز لانے کی فرمائش کر ڈالی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کی حراست میں جب بھارتی پائلٹ کی  اہلیہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرائی گئی تو ان کی اہلیہ نے پوچھا کہ وہ بچوں کو کیا بتائیں جس پر ابھی نندن  نے کہا کہ بچوں کو بتاؤ  پاپا جیل میں ہیں۔ گفتگو کے درمیان بھارتی پائلٹ کی اہلیہ تنوی مرواہ نے پاک فوج کی جانب سے شئیر کی گئی ابھینندن کی ویڈیو پر ایک چھوٹا سا مذاق بھی کیا  اور ابھی نندن سے پوچھا کہ چائے کیسی تھی ؟ تو ابھی نندن نے جواب دیا کہ اچھی تھی۔

جس پر تنوی نے کہا کہ میری چائے سے بھی تھی؟ تو ابھی نندن نے ہنستے ہوئے کہا کہ ہاں اس سے بھی تھی۔ جس پر ان اہلیہ  نےکہا کہ پھر چائے بنانے کی ترکیب لیتے آنا۔

یاد رہے 27 فروری کو پاک فضائیہ نے بھارت کے دو طیارے مار گرائے تھے جبکہ ایک بھارتی پائلٹ کو بھی گرفتار کیا۔