سیف اور کرینہ کا بیٹا تیمور بھی فلموں میں آنے کے لئے تیار، 2 سالہ بچے کا معاوضہ جان کر ہر کوئی حیران

ویب ڈیسک – چھوٹے نواب تیمور علی خان بھی اپنے والدین اور بالی وڈ جوڑی سیف کرینہ کے نقش قدم پر چل نکلے اور صرف 2 برس کی عمر میں ہی فلموں میں انٹری مارنے کے لئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 2 سالہ تیمور علی خان نامور ہدایتکار کرن جوہر کی آنے فلم میں اپنی اداکاری کا جوہر دکھائیں گے اور ننھے خان اس کا کام معاضہ بھی پورے 1 کروڑ روپے لیں گے۔

تیمور علی خان کی فلم کا نام “گڈ نیوز” ہے اور وہ اپنی والدہ کرینہ کپور اور بالی وڈ سپر سٹار اکشے کمار کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گے۔