پاک فوج میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں، 40 بریگیدئیرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی مل گئی

راولپنڈی ۔ پاک فوج میں بڑے پیمانے پر عہدوں میں تبدیلیاں کر دی گئیں، چالیس بریگیڈئیرز کو میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔ ترقی پانے والوں میں آرمی کی میڈیکل کور کے افسران بھی شامل ہیں۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جن بریگیڈئیر صاحبان کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی ملی ان میں بریگیڈئیر ظفر اقبال مروت، بریگیڈیئر شاکر اللہ خٹک، بریگیڈیئر محمد اویس دستگیر اور بریگیڈیئر محمد اعجاز مرزا، بریگیڈیئر تبسم حمید، بریگیڈیئر شجاع انور، بریگیڈیئر دلاور خان، بریگیڈیئر سرفراز احمد، بریگیڈیئر آصف محمود گورایا، بریگیڈیئر کمال اظفر ، بریگیڈیئر محمد علی خان، بریگیڈیئر محمد کاشف آزاد، بریگیڈیئر ماجد جہانگیر، بریگیڈیئر اظہر وقاص، بریگیڈیئر عاقف اقبال، بریگیڈیئر عمر احمد بخاری، بریگیڈیئر محمد احسن خٹک، بریگیڈیئر عنایت حسین، بریگیڈیئر عادل یامین، بریگیڈیئر محمد حسن خٹک ، بریگیڈیئر محمد عامر مجیدبریگیڈیئر سید امداد حسین شاہ، بریگیڈیئر محمد عامر نجم، بریگیڈیئر کاشف ظفر، بریگیڈیئر محمد عقیل، بریگیڈیئر کامران احمد ستی، بریگیڈیئر خرم اعوان قادری اور بریگیڈیئر احمد شریف چودھری شامل ہیں۔

جبکہ میڈیکل کور کے بریگیڈیئر محمد علیم، بریگیڈیئر احسن الطاف، بریگیڈیئر سید نصرت رضا، بریگیڈیئر کرامت حسین شاہ بخاری، بریگیڈیئر فرخ سعید، بریگیڈیئر قدرت اللہ مروت، بریگیڈیئر عامر اکرام، بریگیڈیئر شاہد حمید چودھری، بریگیڈیئر محمد قاسم بٹ، بریگیڈیئر فرحان سید اور بریگیڈیئر محمد افشین اقبال بھی میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی پانے والے خوش نصیبوں میں  شامل ہیں۔