حکومت مجھے پاکستان کی معیشت ٹھیکہ دے، میں ڈالر کو واپس 120 پر لے کر آتا ہوں : مفرور اسحاق ڈار

ویب ڈیسک ۔ پاکستان کو شدید معاشی گردان میں پھنسا کر لندن میں بیٹھے مفرور ملزم سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ یہ حکومت مجھے پاکستان کی معشیت کا ٹھیکہ  دے میں ڈالر کی قیمت واپس 120 پر لے آوٴں گا۔

تفصیلات کے مطابق آج نیوز پر سنئیر اینکر پرسن عاصمہ شیرازی سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک انٹرویو میں تحریک انصاف کی موجود حکومت کی معاشی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ اس حکومت کی نالائقی ہے جو ڈالر کا ریٹ اتنا زیادہ بڑھ گیا۔

انہوں نے کہا ہماری حکومت نے ڈالر کا ریٹ کنٹرول کیا ہوا تھا۔ میں اس حکومت کو کہتا ہو کہ حکومت مجھے پاکستان کی معیشت کانٹریکٹ پر دے، میں اس ڈالر کو واپس 120 پر لے کر آتا ہوں، جس اینکر پرسن عاصمہ شیرازی نے کہا کہ آپ تو لندن میں بیٹھے ہیں۔

یاد رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ن لیگی حکومت کے خاتمے سے پہلے ہی بیماری کا بہانہ بنا کر لندن میں بیٹھے ہیں ۔ جبکہ سابق وزیرخزانہ پاکستانی عدالتوں نے کئی مقدمات میں طلب کیا ہوا اور مسلسل غیر حاضری پر انہیں مفرور قرار دے دیا گیا ہوا ہے۔