سوشل میڈیا پیجز کے خلاف کریک ڈاوٴن، آئی ایس پی آر کا فیس بک انتظامیہ سے رابطہ

ویب ڈیسک ۔ گزشتہ روز فیس بک انتظامیہ کی جانب سے پاکستان میں  چلنے والے 350 سے زائد سوشل میڈیا پیجز، گروپس اور آئی ڈیز کو بلاک یا ختم کر دیا گیا تھا۔ جس کے بعد آج آئی ایس پی آر نے فیس بک انتظامیہ سے رابطہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک کی انتظامیہ غیر مصدقہ اور مشکوک مواد کا بہانہ بنا کی بھارتی ایما پر آئی ایس پی آر اور پاک فوج کی حمایت میں چلنے والے سینکڑوں سوشل میڈیا پیجز، آئی ڈیز اور گروپس کو ختم کر دیا تھا اور الزام لگایا گیا تھا کہ یہ سوشل میڈیا اکاوٴنٹس آئی ایس پی آر کے زیر انتظام چلائے جا رہے تھے۔

فیس بک نے آئی ایس پی آر کے کئی پیج اور گروپس ختم کر دیئے، بھارت کے بھی 700 سے زائد اکاوٴنٹس نئی پالیسی کی زد میں آگئے

تاہم آج آئی ایس پی آر نے فیس بک رابطہ کیا اور بلاک شدہ آئی ڈیز، پیجز کو براہ راست آئی ایس پی آر سے جوڑنے پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ پاک فوج اور آئی ایس پی آر کو بدنام کرنے کی مذموم سازش ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق آئی ایس پی آر کے رابطہ کرنے پر فیس بک انتظامیہ نے یہ تسلیم کیا ہے کہ ڈیلیٹ کئے گئے سوشل میڈیا اکاوٴنٹس پر نہ تو کوئی قابل اعتراض مواد موجود تھا اور نہ ہی ان کا آئی ایس پی آر سے کوئی براہ راست تعلق تھا۔