بھارت کا جنگی جنون کم نہ ہوا، مودی نے فوج کو پاکستان میں کارروائی کرنے کا اختیار دے دیا: بھارتی میڈیا

ویب ڈیسک – سر پر الیکشن اور بھارتی کا جنگی جنون ، مودی سرکار کی اپنی عوام کو پاگل بنانے کی ایک اور کوشش، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نرنیندرا مودی نے بھارتی افواج کو پاکستان کے اندر کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے کی اجازت دے دی۔

دنیا نیوز کے مطابق بھارتی وزیر اعظم مودی نے وزارت دفاع کے ایک اہم اجلاس میں شرکت کی جس میں پاکستان کے ساتھ جنگ کے حوالے سے تیاریوں پر غور کیا گیا۔اس اہم اجلاس میں مشیر قومی سلامتی اجیت ڈول بھی موجود تھے۔

مودی اور اجیت ڈوول

بھارتی میڈیا کے مطابق اجلاس میں اجیت ڈول نے وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا کہ تینوں فورسز پاکستان کیخلاف کسی بھی کارروائی کیلئے تیار ہیں اور صرف سیاسی منظوری کی منتظر ہیں۔ وزیراعظم مودی نے تینوں فورسز کو مکمل اختیارات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کارروائی کا نشانہ فوجی اہداف ہوں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فروری میں مہینے میں بھارتی ائیرفورس کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی تھی تاہم پاکستان ائیر فورس کی جانب سے بھرپور جواب کے بعد بھارتی طیارے دم دبا کر بھاگ گئے تھے۔ اس کارروائی کے اگلے روز 27فروری کو پاکستان نے 2 بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرایا تھا۔