مہنگائی کا طوفان لایا غریب کی موت کا سامان، چاول اور دالوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ویب ڈیسک – بے قابو ڈالر نے روپے کے ساتھ ساتھ غریبوں کو بھی رولنے کا بندوبست کر دیا۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے پر ماہرین کی جانب سے مہنگائی کے طوفان کی پشین گوئی سچ ثابت ہونے لگے غریبوں کو دال روٹی کے بھی لالے پڑنے لگے۔ دالوں اور چاول کی قیمتوں میں10 روپے سے 50 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا،۔

تفصیلات کے مطابق ایکسپرس نیوز نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ  یوٹیلیٹی اسٹورزپردالوں اورچاول کے نرخ میں 10 روپے سے 50 روپے فی کلو تک اضافہ کیا گیا ہے۔ دالوں اور چاولوں کے نرخوں میں اضافے کے بعد سپرکرنل باسمتی چاول 28 روپے فی کلو، سیلا چاول کے 50 روپے فی کلو ، دال ماش 25 روپے فی کلو، باسمتی چاول 11 روپےفی کلو، دال چنا  فی کلو10 روپے اور مسور کی دال قیمت میں 10 روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔ 

روزمرہ کھانے کی اشیا میں اضافے نے غریب آدمی سے زندہ رہنے کا حق بھی چھیننے کی ٹھان لی ہے جبکہ رمضان سے قبل ہی مہنگائی کے جن نے عوام کو ڈرانا شروع کر دیا ہے۔