سعودی تاریخ میں پہلی بار پاکستانی لیجنڈ ڈرامہ “دھوپ کنارے ” اردو ترجمے کے ساتھ دکھایا جائے گا

ویب ڈیسک ۔ بدل رہا ہے سعودیہ عرب اور اس بدلتے سعودی عرب میں پاکستان کے ساتھ جہاں ہر میدان میں تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں وہی پہلی مرتبہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کا آغاز ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عرب نیوز نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب تاریخ میں پہلی مرتبہ 80کی دہائی کا مشہور پاکستانی ٹی وی ڈرامہ “دھوپ کنارے” عربی ترجمے کے ساتھ دکھایا جائے گا۔

بین الاقوامی تعلقات کی ڈائریکٹر شازیہ سکندر نے عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ ہم نے دو مشہور ڈرامے ’دھوپ کنارے‘ اور تنہائیاں‘ کو دکھانے کے لیے منتخب کیا ہے جسے عربی ترجمے کے ساتھ اس سال سعودیہ عرب میں دکھایا جائے گا۔

یاد رہے کہ  1987ء میں  پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والا حسینہ معین کے تحریر کردہ مقبول ترین ڈرامہ ’دھوپ کنارے‘ کا شمار آج بھی  پاکستانی ڈراموں کے مقبول ترین ڈراموں میں ہوتا ہے جس میں راحت کاظمی اور مرینہ خان کی لاجواب اداکاری نے اس ڈرامے کو کامیابیوں کی بلندی پر پہنچانے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔