وفاق سندھ کے 120 ارب روپے پر سانپ بن کر بیٹھا ہے، ایک لات مار کر حکومت ختم کر دوں گا: بلاول بھٹو زرداری

ویب ڈیسک ۔ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی نے گڑھی خدا بخش میں ایک بڑا سیاسی اجتماع کیا اور تحریک انصاف کی حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

تفصیلات کے مطابق 4 اپریل کو پیپلزپارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر ملک بھر سے جیالے گڑھی خدا بخش میں بھٹو خاندان کے مزار پر پہنچے۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت بھی موجود تھی۔ عوامی اجتماع سے سابق صدر آصف علی زرداری اور چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے خطاب بھی کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے  ہمارے خلاف مقدمات احتساب نہیں انتقام ہیں چیف جسٹس نے مقدمات سے میرا نام نکالنے کا حکم دیا لیکن کھلی عدالت میں دیا گیا فیصلہ تحریری فیصلے میں بدل دیا گیا، ہمارا خلاف تحقیقات سندھ میں لیکن مقدمات راولپنڈی میں کیوں چلائے جارہے ہیں؟

حکومت کو رہنے دیا تو پاکستان کو 100 سال پیچھے چلا جائے گا، وقت آگیا ہے حکمرانوں کو ایوانوں سے نکالا جائے: آصف علی زرداری

انہوں نے کہا خبردار کرتا ہوں کہ 18ویں ترمیم کو چھیڑنے کی کوشش کی گئی تو لات مار کر حکومت ختم کردیں گے۔  سلیکٹڈ وزیراعظم کے اردگرد موجود لوگ بھٹو کے نظام اور عوام کے دشمن ہیں، مضبوط صوبے ہی اور مضبوط وفاق کی علامت ہیں، ہم بھٹو کے آئین کی حفاظت کریں گے اور ملک کو ون یونٹ نہیں بننے دیں گے۔

چئیرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ وفاق سندھ کے 120 ارب روپے پر سانپ بن کر بیٹھا ہے، موجودہ حکومت صوبوں کے وسائل چھین کر اسلام آباد کو دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ معاشی دہشت گرد ہے جو کہتا ہے کہ عوام کی چیخیں نکلیں گی، حکومت مہنگائی کے ریکارڈز قائم کررہی ہے۔