پریانکا اور نک جونس کی چار ماہ بعد ہی طلاق؟ اداکارہ نے حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہوئے بڑا فیصلہ کر لیا

ویب ڈیسک ۔ بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ پریانکا چوپڑہ اور امریکی گلوکار نک جونس کی شادی چند ماہ قبل نہایت دھوم دھام سے ہندو اور عیسائی طریقوں سے بھارت میں انجام پائی۔ سٹار جوڑی کی شادی دنیا کی مہنگی ترین شادیوں میں شمار ہوئی جس پر کروڑوں ڈالر پانی کی طرح بہائے گئے۔

شادی سے قبل ہی دونوں کے معاشقے کے بارے میں چہہ مگوئیاں ہونا شروع اس  وقت ہوئیں جب لوگوں کو پتہ چلا کہ پریانکا اپنے سے کئی سال چھوٹے امریکی گلوکار سے شادی کرنے جا رہی ہیں۔ تاہم شادی کے چار ماہ بعد دونوں کے درمیان اختلافات اور طلاق کی خبریں گردش کرنا شروع ہو گئیں۔

چند روز قبل معروف امریکی فیشن میگزین ’اوکے‘ نے خبر دی تھی کہ بولی وڈ پگی چوپس اور امریکی گلوکار نک جونس کے درمیان طلاق ہونے والی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ شادی کے محض 117 دن بعد دونوں کے درمیان طلاق ہونے جا رہی اور طلاق کے لیے جوڑے نے امریکی عدالت سے رجوع بھی کرلیا۔

طلاق کی خبروں کے بعد پریانکا اور نک خاموش رہے تاہم اب انہوں نے امریکی میگزین کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ پریانکا چوپڑا کے ترجمان نے تصدیق کی کہ جوڑا جلد امریکی میگزین کے خلاف عدالت میں جائے گا۔پریانکا چوپڑا کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نک جونس اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق کی خبر مفروضے پر مبنی تھی، اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔