اظہر نے اخلاقیات کی اعلیٰ مثال قائم کر دی، شراب بنانے والی کمپنی کی شرٹ پہننے سے انکار کر دیا

ویب ڈیسک – پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اظہر علی نے کاوٴنٹی کرکٹ میں اخلاقیات کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے شراب بنانے والی کمپنی کی سپانسر شرٹ پہننے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اظہر علی برطانیہ کی ایک کاؤنٹی سمرسیٹ کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے ہیں جہاں ان کی ٹیم کو ٹربیوٹ نامی کمپنی سپانسر کرتی ہے اور ٹربیوٹ شراب بنانے والی کمپنی ہے اس لیے اظہر علی نے اس کمپنی کے لوگووالی شرٹ پہننے سے انکار کر دیا کیونکہ کہ یہ اسلامی اقدار کے خلاف ہے جس کے بعد انہوں نے ٹربیوٹ کے لوگو کے بغیر شرٹ پہنی۔

اظہر علی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان رہے ہیں لیکن آج کل وہ برطانیہ میں موجود ہیں کیونکہ وہ سمرسیٹ کے لیے کاؤنٹی کرکٹ بھی کھیلتے ہیں اور وہیں انہوں نے شراب بنانے والیکمپنی کی جانب سے سپانسر کیے جانے پر اس کے لوگو والی شرٹ پہننے سے انکار کر دیا ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے مسلمان سٹار بلے باز ہاشم آملہ بھی شراب بنانے والی کمپنیوں کا بائیکاٹ کرتے آئے ہیں ۔ اس بائیکاٹ کی وجہ سے ہاشم آملہ کو معاوضے کی مد میں بھاری نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے۔