دنیا کی مہنگی ترین طلاق، شوہر نے بیوی 35.6 ارب ڈالر اداکر کے 25 سال بعد علیحدگی اختیار کر لی

ویب ڈیسک – کیا کوئی اپنی بیوی سے اتنا بھی تنگ ہو تا ہے؟ دنیا کے امیر ترین شخص اور ایمازون کمپنی کے مالک جیف بیزوس کو اپنی اہلیہ 25 سال بعد علیحدگی کی بھاری قیمت چکانا پڑ گئی۔ دنیا کا امیر ترین جوڑا 35.6 کی بھاری رقم عوض علیحدہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق  ایما زون کمپنی کے مالک جیف بیزوس نے اپنی بیوی مکینزی بیزوس کو 25 سال بعد طلاق دے دی ۔ طلاق کے نتیجے میں مکینزی بیزوس کو ایمازون کے شئیرز کا 25 فیصد حصہ ملا اس کے علاوہ جیف کی چند دوسری کمپنیوں میں بھی مکینزی کو شئیرز دیے گئے ہیں اور ان تمام شئیرز کی کل مالیت 35 ارب ڈالر ہے۔

یاد رہے کہ ایمازون کمپنی کے مالک جیف بیزوس دنیا کے امیر ترین شخص ہیں اور انکے پاس 150 ارب ڈالر کے اثاثے تھے جس میں سے 35.6 ارب ڈالر کے اثاثے انہیں طلاق کے نتیجے میں بیوی کو دینے پڑے ہیں اور اب ان کے پاس 115ارب ڈالر کے اثاثے ہیں اوروہ اب بھی دنیا کے امیر ترین شخص ہیں کیونکہ دوسرے نمبر پر موجود بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت 102 ارب ڈالر ہے۔