نیب کا اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے گھر چھاپہ، نیب ٹیم اور سیکیورٹی گارڈز میں تلخ کلامی

لاہور – قومی احتساب بیورو(نیب) نے لاہور میں اپویشن لیڈر اور صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ہے۔ چھاپہ میاں شہباز شریف کی ماڈل ٹاوٴن رہائش گا ایچ96 پر مارا گیا۔ چھاپے کے وقت اپوزیشن لیڈر اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز گھر پر ہی موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے لاہور میں صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی ماڈل ٹاوٴن رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ہے۔چھاپے کے دوران سکیورٹی گارڈز نے نیب ٹیم کو گھر میں داخلے سے روک دیا، نیب ٹیم شہباز شریف کی رہائش گاہ کے باہر موجود ہے جہاں نیب ٹیم اور سکیورٹی گارڈز میں تلخ کلامی ہوئی، شہباز شریف اور حمزہ شہباز گھر میں موجود ہیں۔

دنیا نیوز کے مطابق نیب ٹیم نہ چھاپہ حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لئے مارا ہے اور حمزہ شہباز کی گرفتاری کے وارنٹ نیب اہلکاروں کے پاس ہیں۔ دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ ن  نے اسے نیب کی بدمعاشی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہ حکومت شہباز شریف سے خوف زدہ ہے اور نیب کو اپنے مقصد کے لیے استعمال کررہی ہے، نیب اوچھے ہتکھنڈوں پر اتر آئی ہے۔

نیب کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز اور شہباز شریف پر تین ریفرنسز دائر کئے جن میں رمضان شوگر ملز، آشیانہ کیس، اور صاف پانی کیس شامل ہیں۔