آئی ایم ایف سے معاملات طے یا کچھ اور؟؟؟ روپیہ اب اور نہیں گرے گا، وزیر خزانہ اسد عمر کا اعلان

ویب ڈیسک – وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے ملکی معیشیت کے بارے میں پیشن گوئی کی ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر جتنا گرنی تھی گر گئی اب اس میں مزید کمی متوقع نہیں۔  وہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آن لائن خطاب کر رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر نے امریکی ڈالر سٹاک کرنے والوں کو انتباہ کیا کہ وہ اب مارکیٹ سے مزید ڈالر نہ اٹھائیں کیوں پاکستانی روپیہ اب مستحکم ہو رہا ہے اور اس کی قدر میں مزید کمی کی کوئی امید نہیں۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان 300 سے 350 ارب کی معیشت ہے اور دنیا کی معیشت کھربوں روپے کی ہے تاہم ہمیں عالمی مارکیٹ کا حصہ بننا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ کیپلائزیشن بڑھائے بغیر روزگار کے نئے مواقع نہیں مل سکتے جب کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ بچتوں کے فروغ میں اپنی صلاحیت سے کم نتائج دے رہی ہے۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف حکومت آنے کے بعد پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی ہوتی آئی اور ایک امریکی ڈالر  زیادہ سے زیادہ 143 روپے میں بکتا نظر آیا۔