صبا قمر 35 برس کی ہو گئیں، سالگرہ کی تقریب میں ڈانس کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک – پاکستان کی نامور خوبرو اداکارہ صبا قمر 35 برس کی ہو گئی۔ انہوں نے گزشتہ روز ایک سرپرائز برتھ دے پارٹی میں سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر صبا قمر کے قریبی دوست اور فیملی ممبرز بھی موجود تھے۔

صبا قمر نے سالگرہ کا کیٹ کاٹنے کی ویڈیو اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کی۔ اور ایک دوسری ویڈیو میں انہیں اپنے دوستوں کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

 

ویڈیو دیکھنے کے بعد جہاں صبا قمر کو ان کے مداحوں کی جانب سے مبارکباد ملی تو وہیں ان کے ناقدین کی جانب سے ان کے لباس کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

صبا قمر کا شمار پاکستان نامور اداکاروٴں میں ہوتا ہے اور وہ پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارتی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

🎂|• via @arslan_faisal @sabaqamarzaman birthday celebration 😍… #SabaQamar #happybirthdaysabaqamar

A post shared by Team Saba Qamar zaman ™ (@teamsabaqamar) on