اداکارہ ریما بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ پہنچ گئیں، پاکستانی شہری ہونے کے باوجود اسرائیل کا دورہ، ہر کوئی حیران

ویب ڈیسک – پاکستان نامور اداکارہ ریما ان دنوں بیت المقدس کے دورے پر ہیں۔ اداکارہ نے مسلمانوں کے قبل اول دورے کی تصاویر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر شئیر کیں۔ تصاویر میں ان کے شہر طارق شہاب اور مقامی لوگوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم یہ بات قابل ذکر ہے کہ ریما پاکستانی شہری ہونے کے باوجود بیت المقدس کیسے پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نامور اداکارہ ریما اپنے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب کے ہمراہ قبل اول بیت المقدس کے دورے پر ہیں ۔ بیت المقدس جو کہ اس وقت غاصب ریاست اسرائیل کے زیر اثر ہے جانا کسی پاکستانی کے لئے ممکن نہیں کیونکہ پاکستان اور اسرائیل کے درمیان کسی قسم کے کوئی سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔ پاکستانی پاسپورٹ پر بھی واضح طور پر تحریر ہے کہ یہ پاسپورٹ اسرائیل کے سوا تمام ممالک میں کارآمد ہے۔

اداکارہ ریما نے چند سال قبل امریکہ میں مقیم ڈاکٹر طارق شہاب کے ساتھ شادی کی اور شادی کے بعد امریکہ شفٹ ہو گئیں اور اب ان کے پاس امریکی نیشنیلٹی اور امریکی پاسپورٹ بھی ہے۔ اداکارہ ریما نے اپنی امریکی پاسپورٹ پر ہی بیت المقدس کا دورہ کیا۔

ریما نے بیت المقدس کے دورے کے دوران نہ صرف مسجد الاقصیٰ کا دورہ کیا بلکہ انہوں نے ’قبت الصخرہ‘  کا بھی دورہ کیا اور وہاں کھچوائی گئی تصاویر کو شیئر کیا۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بیت المقدس کو نہ صرف مسلمانوں بلکہ دیگر عالمی مذاہب کے پیروکاروں کے لیے بھی مقدس شہر قرار دیا اور ساتھ ہی انہوں نے مسجد الاقصیٰ سے جڑی اسلامی روایات کا بھی ذکر کیا۔

ریما خان نے اپنی پوسٹ میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے مسجد الاقصیٰ میں مختصر قیام کا ذکر بھی کیا۔

یاد رہے کہ ادکارہ ریما کو حال ہی میں پاکستان حکومت نے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا تھا۔