بھارتی فوج کی سیزفائر کی خلاف ورزی، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی پر بھارتی توپیں خاموش، بھاری جانی نقصان

ویب ڈیسک ۔ بھارت اوچھی حرکتوں سے باز نہ آیا، کنٹرول لائن پر چری سیکٹر میں ایک بار پھر بھارتی فورسز نے سیز فائر کرتے ہوئے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ تور جواب دیتے ہوئے کئی بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ  جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج کی جانب سے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے جمعہ کی شام ایل او سی کے چری کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے باعث 2 بچوں اور خواتین سمیت کل 6 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ  پاک فوج کی بھرپور اور موثر جوابی کاروائی سے 5  بھارتی فوجی ہلاک اور 6 فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔