بلاول جتنی بھی کوشش کر لے بھٹو نہیں بن سکتا، نام تبدیل کر کے بلاول بے نظیر رکھ لے: غنویٰ بھٹو کا مشورہ

ویب ڈیسک ۔ ذوالفقار علی بھٹو کی بہو اور میر مرتضیٰ بھٹو کی بیوہ غنویٰ بھٹو کا کہنا ہے کہ بلاول جتنی بھی کوشش کر لے لیکن وہ بھٹو نہیں بن سکتا۔ اگر بلاول اتنا ہی اصول پرست ہے تو اپنا نام بلاول بے نظیر رکھ لے۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے بھٹو خاندان کی بہو غنویٰ بھٹو نے بلاول زرداری کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے بلاول زرداری کو بھٹو خاندان کا نام استعمال کرنے پر کہا کہ بلاول لاکھ کوشش کر لیں لیکن وہ بھٹو نہیں بن سکتے۔

غنویٰ بھٹو کے خطاب کے دوران ہال میں مرتضیٰ بھٹو کی پہلی بیوی سے بیٹی فاطمہ کے نام کے نعرے لگتے رہے۔ یاد رہے کہ فاطمہ بھٹو مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی ہیں اور اعلیٰ پائے کی لکھاری ہیں۔