سلمان خان اور ارباز خان میں شدید اختلافات، وجہ سنی لیون بن گئیں

ویب ڈیسک – بالی وڈ کے سلطان سلمان خان کا اپنے بھائیوں کے ساتھ پیار بالی وڈ میں ایک مثال کے طور پر جانا جاتا ہے۔ مگر لگتا ہے اب یہ پیار ختم ہنے جا رہا ہے۔ دبنگ فلم میں بھائیوں کو ادا کرنے والے سگے بھائی سلمان خان اور ارباز خان کے درمیان بالی وڈ کی متنازعہ اداکارہ سنی لیون کی وجہ سے شدید اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دونوں بھائیوں کے درمیان اختلاف اس وقت دیکھنے میں آئے جب دبنگ تھری کے ایک آئٹم سانگ کے لئے سنی لیون کا انتخاب کیا گیا۔

بھارتی میڈیا  کے مطابق دبنگ 3 کے پروڈیوسر ارباز خان اور ڈائریکٹر پربھو دیوا ایک آئٹم سونگ کیلئے متنازعہ اداکارہ سنی لیونی کو کاسٹ کرنا چاہتے ہیں تاہم سلمان خان اس کیلئے تیار نہیں ہیں۔ جس کی وجہ سے دونوں بھائیوں کے درمیان فلم کے سیٹ پر اختلافات دیکھنے میں آئے۔

سلمان اور ارباز میں اختلافات کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ بھی رکی ہوئی ہے جو اختلاف ختم ہونے کے بعد ہی شروع ہو سکے گی۔