بینکاک میں لگژری گاڑیوں اور ہیوی بائیکس کا میلہ سج گیا

ویب ڈیسک: تھائی لینڈ کے دارالحکومت میں لگژری گاڑیوں اور ہیوی بائیکس کا میلہ سج گیا جس میں انٹرنیشنل موٹرشو میں جدید اور نئے ماڈل کی گاڑیاں اور بائیکس نمائش کے لیے پیش کی گئی ہیں۔

انٹرنیشنل موٹر شو 2019 میں اسٹریٹ کارز،لگژری گاڑیوں، ونٹج کارز، ڈرائیولیس، اسپورٹس کارمتعارف کرائی گئی ہیں۔

گاڑیوں کے ساتھ ساتھ ہیوی بائیکس اور اسپیڈ بائیکس کے بھی نئے نئے ماڈل رکھے گئے ہیں۔

نمائشی ہالز میں اس آٹو شو کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے شوقین افراد آرہے ہیں جن کی سہولت کے لیے ورچوئل وزٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کی جانب سے سابقہ گاڑیوں میں جدت بھی متعارف کرائی گئی ہے جس میں لوگوں کی بڑی تعداد دلچپسی لے رہی ہے۔